یمن

باب المندب میں دو بحری جہازوں کو حادثہ درپیش

شیعیت نیوز:  یمن کے قریب باب المندب پر برطانوی میری ٹائم نے ایک سکیورٹی حادثے کی خبر دی ہے۔

اس ادارے نے بتایا کہ باب المندب پر بندرگاہ الحدیدہ کے مغرب میں ایک حادثے کی رپورٹ ملی ہے، اس بابت ہم نے دیگر بحری جہازوں کو اپنے ارد گرد احتیاط برتنے کی تلقین کی ہے۔

اسی دوران برطانوی میری ٹائم سکیورٹی نے خبر دی کہ مسلح افراد سے بھری ہوئی کشتیوں نے الحدیدہ بندر گاہ کے قریب دو بحری جہازوں کو گھیر لیا ہے۔

اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ کیمیکل مواد لے جانے والے بحری جہاز پر مارشل جزائر کا پرچم لگا ہوا ہے جس پر مذکورہ مسلح افراد نے الحدیدہ بندرگاہ سے فائرنگ کی۔

اس برطانوی ادارے نے بتایا کہ اپنے آپ کو یمنی نیوی کے نام سے متعارف کروانے والی فورس نے اس بحری جہاز کو اپنا راستہ تبدیل کرنے کا حکم دیا لیکن اتحادی جہازوں کے مشورے کے مطابق یہ جہاز آگے بڑھتا رہا۔

 

یہ بھی پڑھیں:غزہ متحدہ ریاست فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے، عبداللہ دوم

اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد ایک اور مسلح کشتی چمڑا لے جانے والے بحری جہاز کے قریب آئی۔

لیکن ابھی تک اس واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک امریکی عہدیدار کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ ایک امریکی بحری جہاز شکن نے یمن کی مسلح فورسز کے ڈرون کو باب المندب کے نزدیک گرا دیا ہے۔

اس امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ باب المندب کے نزدیک ہی ایک بحری جہاز پر یمن کی جانب سے دو میزائل داغے گئے جو اپنے ہدف پر نہیں لگے۔

امریکہ نے یمن کے خلاف ایک بحری اتحاد تشکیل دینے کا دعویٰ بھی کر رکھا ہے جس پر یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله” نے وارننگ دی کہ اس اتحاد کو ہمارے خوفناک ترین حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button