مشرق وسطی

غزہ متحدہ ریاست فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے، عبداللہ دوم

شیعیت نیوز: اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے مغربی کنارے سے غزہ کی علیحدگی کی مخالفت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ متحدہ فلسطینی ریاست کا جزو لاینفک ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ کا دورہ کرنے والے اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے وزیراعظم پدرو سانچز سے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں عبداللہ دوم نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے اور اس علاقے میں انسانی امداد بھیجنے کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی اور عام شہریوں کی حمایت میں اسپین کے موقف کو سراہا۔

 

یہ بھی پڑھیں:صیہونی آبادیوں پر فلسطینی مجاہدین کے حملے

اردن کی ایک ویب سائٹ "عمون” کے مطابق عبداللہ دوم نے غزہ اور مغربی کنارے کو الگ کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت پر زور دیا اور کہا کہ غزہ متحدہ فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے۔

انہوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف حملے روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور تناؤ میں اضافے کے خطرات سے خبردار کیا۔

اسپین کے وزیراعظم نے فلسطین اسرائیل تنازع کے مستقل اور منصفانہ حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button