مقبوضہ فلسطین

صیہونی آبادیوں پر فلسطینی مجاہدین کے حملے

شیعیت نیوز:  فلسطینی گروہوں کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں صیہونی آبادی کے مختلف علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے لگا۔

صیہونی آبادی کے علاقے سدیروت کو غزہ کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب میں نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں واقع رفح کے رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا روس، چین اور پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدام

دریں اثنا جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کا مقصد تحریک استقامت کا مقابلہ کرنا نہیں بلکہ فلسطینیوں کی نسل کشی کرنا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے غزہ میں صیہونی قیدیوں کے بارے میں بھی کہا ہے کہ ان قیدیوں کو غزہ میں جنگ بند ہون اور جارحیت ختم ہونے کی صورت میں مذاکرات کے ذریعے، نکالے جانے والے حل کی بنیاد پر رہا کیا جا سکتا ہے۔

اس ترجمان نے صیہونی فوجی گاڑیوں کو پہنچائے جانے والے نقصان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کا نتیجہ بہرحال فلسطینیوں کی کامیابی کی شکل میں ہی نکلے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button