پاکستان کی اہم خبریں

ڈالر کی قدر پھر کم ہوگئی

شیعیت نیوز: ایک روزہ اضافے کے بعد ڈالر کی قدر پھر کم ہوگئی، انٹربینک  میں ڈالر 11 پیسے کی کمی سے 283 روپے 78 پیسے کا ہوگیا۔

آرمی چیف کے امریکا کے سرکاری دورے سے وابستہ مثبت توقعات، سعودی آرامکو کمپنی کی پاکستان کے ریٹیل پیٹرولیم سیکٹر میں 40 فیصد حصص میں سرمایہ کاری اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی دلچسپی سے انفلوز 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے جیسے عوامل کے باعث منگل کو ایک بار پھر انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی اور ترسیلات زر کی آمد میں کمی کے باوجود سپلائی میں بہتری رہی اور ریکوری فیز برقرار رہا۔

 

یہ بھی پڑھیں : ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان 14دسمبر کو ہو گا، وفاق المدارس الشیعہ

پاکستان میں دوست ممالک کے سرمایہ کاری پلان، جنوری کے دوسرے ہفتے میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 700 ملین ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری اور 1.5 سے 2 ارب ڈالر کے سستے ملٹی لیٹرل و بائی لیٹرل قرضوں کے ممکنہ اجرا سے مارکیٹ میں بہتر سپلائی سے روپے کی نسبت ڈالر کی قدر 284 روپے کی تیکنیکی سطح کے گرد نظر آرہی ہے۔

تاہم ضروری نوعیت کی درآمدات اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے ڈالر کی قدر میں بڑی نوعیت کی کمی واقع نہیں ہوئی، مثبت رجحانات کے باعث کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 11 پیسے کی کمی سے 283 روپے 78 پیسے پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 284 روپے 75 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button