عراق:حضرت قاسمؑ ابن امام موسیٰ کاظمؑ کی زندگی پہ مبنی فلم البخمري ریلیز کردی گئی
شیعیت نیوز : روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اپنی نئی سنیما پروڈکشن فلم (البخمري) نمائش کے لئے پیش کی ہے۔
یہ فلم حضرت قاسم علیہ السلام جو کہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے فرزند اور حضرت امام رضا علیہ السلام کے بھائی ہیں، کے بارے میں ہے
اور فلم میں عباسی دور میں حضرت قاسم علیہ السلام کی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔
یہ فلم میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منسلک الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن اینڈ لائیو براڈکاسٹنگ نے بنائی ہے۔
فلم کے ڈائریکٹرسيد أزهر خميس نے کہا، "فلم عباسی دور میں القاسم علیہ السلام کی زندگی کے مختلف مراحل کے بارے میں ہے
اور اسے حضرت قاسم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر حلہ شہر میں آپ (ع) کے مزار مبارک میں ریلیز کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کو مکمل طور پر مقامی سطح پر کئی ماہ قبل شہر جاسان میں الکفیل سینٹر کے عملے نے فلمایا اور تیار کیا تھا۔
فلم کومومنین اور شائقین کی طرف سے خوب پذیرائی ملی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امام موسیٰ کاظم کی پوتی کی قبر کی بے حرمتی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر میں صداقت نہیں
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو جناب قاسم علیہ السلام سے بہت محبت تھی۔
جناب قاسم علیہ السلام نے عباسی حکمرانوں کے ظلم و ستم سے بچنے کے لیے اپنے دادا کے وطن مدینہ کو خیر باد کہا اور ایک تجارتی قافلے کے ساتھ چھپ کر عراق آگئے اور حی باخمرا کے علاقے میں سکونت اختیار کر لی۔
تھوڑے ہی عرصے میں ان کے ذھد و تقوی، کرامات اور علمی وسعت و حکمت کو دیکھتے ہوئے ہر ایک ان کا گرویدہ ہو گیا علاقے کے سردار نے اپنی بیٹی کی شادی جناب قاسم علیہ السلام کر دی۔
جس سے انہیں اللہ نے ایک بیٹی سے نوازا۔
اسی طرح سے دن گزرتے رہے شادی کے چند سالوں بعد ہی جناب قاسم علیہ السلام شدید بیمار پڑ گئے’۔’
جب کہ بعض کا کہنا ہے کہ انہیں کسی دشمن اہل بیت علیھم السلام نے زہر دیا‘‘۔
آپ کا حرم مطہر عراق کے شہر حلہ میں ہے۔







