عراق

امریکیوں کو نکالنے تک ٹریگر پر انگلی رہے گی، عراقی حزب اللہ

شیعیت نیوز : اتوار کی رات جاری ہونے والے ایک بیان میں عراقی حزب اللہ نے کہا ہے کہ سن 2014 میں جس طرح سے عراقی سیکوریٹی فورس کا شیرازہ بکھرا ہے وہ ایک ایسی سازش کا نتیجہ تھا جسے امریکہ اور اس کے ایجنٹوں نے تیار کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی و مغربی صوبوں کے سقوط اور داعش کے دہشت گردوں کے بغداد کے قریب پہنچنے کے بعد حکومت نے مزاحمتی محاذ سے، حکومت اور دار الحکومت کو بچانے کے لئے مدد کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :کربلائے غزہ، شہداء کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی

حزب اللہ عراق کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے: جھڑپوں کے عروج کے وقت عراق کے عالی قدر مرجع تقلید کے فتوے نے حالات بدل دیئے اور الحشد الشعبی کے رضاکاروں کا سیلاب، محاذ جنگ کی طرف رواں دواں ہو گيا۔

بیان کے آخر میں کہا گیا کہ جن عراقیوں نے اپنے ملک کی حفاظت کی ہے اور امریکہ اور اس کے پٹھو داعش کو ذلیل کیا اور انہيں شکست دی ہے وہ غاصبوں کو ملک سے باہر نکالنے تک ٹریگر پر انگلی رکھے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button