دنیا

غزہ, مزید 5 صیہونی فوجی ہلاک

فلسطینی مجاہدین قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں۔

شیعیت نیوز :غزہ جنگ ایسی حالت میں جاری ہے کہ جب صیہونی ذرائع ابلاغ نے آج غزہ میں زمینی لڑائی کے دوران مزید پانچ صیہونی فوجیوں کےمارے جانے کی خبر دی ہے۔

المیادین ٹی وی چینل نے بھی اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں زمینی لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک سو دو صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب صیہونی اخبار یدیعوت آحارانوت نے اسرائيل کے فوجی ذرائع کے حوالےسے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک پانچ ہزار سے زیادہ صیہونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف یورپی اورامریکی عوام سڑکوں پر

اس اخبار کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے دو ہزار معذور ہوگئے ہیں ۔

اسرائيلی فوجی ذرائع کے مطابق صیہونی وزارت جنگ کے ری ہیبلی ٹیشن شعبے میں روزانہ ساٹھ نئے زخمیوں کو لایا جاتا ہے جن میں سے زیادہ تر شدید زخمی ہوتےہیں۔

حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے مختلف شہروں میں نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف بارہا مظاہرے کئےگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button