دنیا

فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف یورپی اورامریکی عوام سڑکوں پر

شیعیت نیوز: فلسطینی طرفداروں نے نیویارک کے بروکلین میں فلسطینی پرچم کے بڑے بڑے بورڈ لگائے۔

اسی طرح فلسطینی حامیوں نے شکاگو میں فلسطین کی حمایت میں کار ریلی نکالی جس میں لوگوں نے کاروں پر فلسطینی پرچم لگائے اور فلسطینیوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر آرلینگٹن میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔

ریاست کیلی فورنیا کے شہر فرزنو کے امریکی شہریوں نے بھی فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر امریکی حکومت کی جاری حمایت اور اس غاصب حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

فلسطینیوں کے حامی کئی امریکی شہریوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی رہائشگاہ کے سامنے اجتماع بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق امریکی شہریوں نے جو غاصب صیہونی حکومت کی جرائم کی حمایت میں اپنے ملک کے موقف پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے تھے، انٹونی بلنکن کی رہائشگاہ کے بیرونی احاطے میں امریکی وزیر خارجہ کے صیہونی حکومت کی حمایت میں تمام ایسے اقدامات کی مذمت کی جو غاصب صیہونی حکومت کی حمایت میں عمل میں لائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

دوسری جانب برطانیہ میں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے عام شہریوں نے ایک بار پھر لندن کی سڑکوں پر نکل کر غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عام شہریوں کا قتل عام اور خاص طور سے عورتوں اور بچوں کو تہہ تیغ کئے جانے کی مذمت کی۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں ۔

مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کشی روکے جانے کا مطالبہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر تاکید کی۔

جرمنی کے شہر برمرہاون میں بھی فلسطین کی حمایت میں مظارہ کیا گیا اور مظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور غاصب صیہونی حکومت کے غیر انسانی جرائم کی مذمت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button