اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سکیورٹی فورسز کا آپریشن پانچ ملک دشمن تکفیری وہابی دہشت گرد واصل جہنم

ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملے پر حملوں میں ملوث تھے۔

شیعیت نیوز: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملک دشمن تکفیری وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملے پر حملوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مفاہمتی سیاست کے بادشاہ آصف زرداری نے لشکر جھنگوی سے مفاہمت کرکے ہزاروں شیعہ سنیوں کےقاتل شفیق مینگل کو بھی گلے لگالیا

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری ہتھیار و گولہ بارود و دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے جبکہ دیگر دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردوں و دہشت گردی کے خاتمے کے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button