اہم ترین خبریںپاکستان

ہمارے حکمران امریکی نمک خوار ہیں لیکن پاکستانی عوام ہر حال میں مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،علامہ مختار امامی

آنے والے الیکشنز میں ہم پاکستان میں بھی مودی اور امریکہ کے پٹھوؤں کو شکست دیں گے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جامع مسجد نور ایمان پر بعد نمازِ جمعہ غزہ کے مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی اور ظالم اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرے سے مولانا مختار احمد امامی ، مولانا مرزا یوسف حسین ، علامہ مبشر حسن اور مولانا زاہد ہاشمی نے خطاب فرمایا ، مظاہرے کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔

مظاہرین سے خطاب کرتےہوئے مقرین نے کہا بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا ہم اس غاصب صہیونی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ہمارے ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے بد بخت حکمران امریکہ کے نمکخوار ہیں لیکن پاکستان کی شجاع عوام ہر حال میں اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ظالموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا خدا کا محبوب ترین فعل و عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مُسلم لیگ ن کو بدترین شِکست کا خوف ،ایکبار پھر ہزاروں شیعہ سنی عوام کی قاتل لشکرِجھنگوی سے ہاتھ ملا لیا

یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں ہے مستقبل فلسطینیوں کا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، مقاومت اور مزاحمت کا بیانیہ جیت رہا ہے، اسرائیل اور اس کے سرپرست رائے عامہ کی جنگ ہار چکے ہیں۔ اسی طرح آنے والے الیکشنز میں ہم پاکستان میں بھی مودی اور امریکہ کے پٹھوؤں کو شکست دیں گے، ملک میں جن جماعتوں کو امریکی و اسرائیلی پشت پناہی حاصل ہے انہیں عوام کی بھرپور حمایت سے شکست دیں گے۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button