اہم ترین خبریںپاکستان

مُسلم لیگ ن کو بدترین شِکست کا خوف ،ایکبار پھر ہزاروں شیعہ سنی عوام کی قاتل لشکرِجھنگوی سے ہاتھ ملا لیا

واضح رہے کہ یہ لشکر جھنگوی کا وہی سفاک دہشت گرد آصف معاویہ ہے جس نے حالیہ دنوں چلاس میں مسافر بس پر ہونے والے حملے اور درجنوں شیعہ سنی مسافروں کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

شیعیت نیوز: مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی روز بروز بڑھتی مقبولیت اور مکمل ریاستی سرپرستی کے باوجود بدترین شکست کےخوف سے اقتدار کےحصول کیلئے کالعدم دہشت گردتنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی سے سیاسی اتحاد کرلیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی مکمل تائید وحمایت سے سابق وزیر داخلہ اور کالعدم جماعتوں کے براہ راست سہولت کار رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گرد سرغنہ آصف معاویہ سیال کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی جانب سے لشکرِ جھنگوی کے آصف معاویہ سیال کو قومی اسمبلی کی نشست NA-110 کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس پر وہ شیر کے نشان سے انتخابات میں حصہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات کی دہشت گرد تنظیم کا امیر گرفتار،بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا

واضح رہے کہ یہ لشکر جھنگوی کا وہی سفاک دہشت گرد آصف معاویہ ہے جس نے حالیہ دنوں چلاس میں مسافر بس پر ہونے والے حملے اور درجنوں شیعہ سنی مسافروں کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جہاں ہمارے ریاستی اداروں نے ان تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کےباوجود ان کے دہشت گردوں کو اپنا اثاثہ سمجھ کر محفوظ رکھا ہوا ہےاور وہیں ہماری قومی سیاسی جماعتیں بھی اپنے مفادات کے حصول کیلئے انہیں بیساکھی بنانےمیں شرم محسوس نہیں کرتیں۔

کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جیسی فرقہ پرست اور دہشت گرد تنظیموں کو مین اسٹریم پولیٹکس اور پاور کوریڈور تک پہنچانے کا خمیازہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کو مل کر بھگتنا پڑے گا ، یہ وہ آستین کے سانپ ہیں جس میں پلتے ہیں سب سے پہلے اس میں ڈستے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button