غاصب فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان کئی محاذوں پر گھمسان کی لڑائی

05 دسمبر, 2023 14:03

شیعیت نیوز : صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین پر حملہ کیا ہے- فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مسلح صیہونی فوجیوں نے دسیوں فوجی گاڑیوں کے ساتھ جنین پر حملہ کیا اور اس شہر میں ابن سینا ہسپتال کو اس پر حملے سے پہلے اپنے محاصرے میں لے لیا –

ان ذرائع نے غاصب فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان کئی محاذوں پر گھمسان کی لڑائی خبر دی ہے- غاصب فوجیوں نے جنین کمیپ کے متعدد علاقوں میں بجلی کاٹ دی ہے اور اس جارح فوج کے بلڈوزروں نے جنین شہر اور جنین کیمپ کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے-

صیہونی فوجیوں نے اس شہر اور کیمپ کے اطراف کی بعض عمارتوں پر حملہ کیا ہے اور صیہونی فوج کے اسنائپرز ان عمارتوں میں تعینات ہوگئے ہيں-

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ ہےمسئلہ فلسطین پہ کوئی ایجنڈا نہیں ،دیوبند عالم دین کا اعتراف

جنین شہر کے ساتھ ہی صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقوں اریحا اور رملہ کے شمالی و مغربی علاقوں پر بھی حملہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے غرب اردن کے علاقے بیت لحم میں شدید لڑائی کی خبر دی ہے- شمالی رملہ کے الجلزون کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے دوران بھی لڑائی ہوئی ہے-

شمالی مقبوضہ بیت المقدس کے قلندیا کیمپ میں بھی غاصبوں کی فائرنگ کے نتیجےمیں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

واضح رہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک، غرب اردن میں دوسو ساٹھ افراد شہید اور تقریبا تیئیس سو افراد زخمی ہوئےہیں۔

7:59 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top