اہم ترین خبریںدنیا

برطانوی سامراج بھی صہیونیوں کی مدد کو پہنچ گیا

 شیعیت نیوز: امریکا کے بعد برطانوی سامراج بھی باضابطہ طور پر اسرائیل کی مدد کیلئے کھل کر سامنے آگیا۔

برطانوی جہاز غزہ میں اسرائیل کی جاسوسی کریں گے۔

بحیرہ احمر میں امریکی و برطانوی جہازوں پر ڈرون اور راکٹوں سے حملے،پینٹاگون کے مطابق امریکی جنگی جہاز پر حملے کے بعد اس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی ہے، انصار اللہ نے بحیرہ احمر میں دو اسرائیلی جہازوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق لبنان سے اسرائیلی فوجیوں پر توپ شکن میزائل سے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے شام سے میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:شیطان بزرگ امریکہ کا شکست خوردہ اسرائیل کو مستقل جنگ بندی کا مشورہ

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر قیامت ڈھا دی ، صیہونی فورسز کے 400حملے، مزید 700فلسطینی شہید ،اسرائیلی طیارو ں، بحری جہازوں اور توپخانے سے غزہ کےشمال سے لیکر جنوب تک خوفناک حملے، شہریوں کیلئے کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ۔

جبالیہ کیمپ میں پورا رہائشی کمپلیکس تباہ،رہائشی عمارتوں،کیتھولک چرچ کے اسکول پر بھی بمباری ، کئی علاقوں میں پورے کے پورے خاندان شہید ہوگئے۔

وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل شہریوں کے جانی نقصان کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

القسام اور القدس بریگیڈز کے اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں پر حملے، کئی ٹینک تباہ کرنے اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ ، تل ابیب پر راکٹ داغ دیئے۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ہم یمنی بھائیوں کو فلسطینی عوام کی حمایت میں ان کی کوششوں پر سلام پیش کرتے ہیں۔

ہم عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ محاصرہ توڑنے کے لیے مقبول اور سرکاری وفود غزہ بھیجیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button