اہم ترین خبریںدنیا

شیطان بزرگ امریکہ کا شکست خوردہ اسرائیل کو مستقل جنگ بندی کا مشورہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا تیسرا دورہ

 شیعیت نیوز: عارضی جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی ۔

 اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے۔

تاہم کتنے یرغمالی رہا کیے جائیں گے اس کے بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی کابینہ کا اجلاس سیز فائر میں توسیع سے متعلق فیصلہ کیے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

ان پر دباؤ تھا کہ وہ مزید یرغمالیوں کی رہائی اور تباہ حال غزہ میں اضافی امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے لیے جنگ میں وقفے میں توسیع کریں۔

 امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن شب بات چیت کے لیے اسرائیل پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:یہودی خاخام نے نیتن یاہو کو کافر قرار دے دیا

 7 اکتوبر کو اسرائیل پر  حملے کے بعد سے خطے کا ان کا تیسرا دورہ ہے۔

 اسرائیل کے دورے کے دوران تل ابیب میں اسرائیلی قیادت سے ملاقات میں غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں چند روز کی جنگ بندی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

ہم چاہتے ہیں سیز فائر کا سلسلہ جاری رہے۔

چھ روزہ جنگ بندی کے دوران دونوں طرف سے مجموعی طور پر 287 قیدیوں کورہاکیاگیا ہے ۔

حماس کی جانب سے 101 جبکہ اسرائیل نے186فلسطینیوں کو رہا کیاہے ۔

سیز فائر میں توسیع کیلئے عالمی طاقتیں جنگ روکنے کےلیے کوشاں ہیں ۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

جبکہ خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button