اہم ترین خبریںدنیا

فلسطینیوں کو مظلوم کیوں کہا؟ اسرائیل نے اسپین سے اپنا سفیر واپس بلالیا

 ہسپانوی وزیراعظم نے غزہ جنگ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا

 شیعیت نیوز: اسپین کے وزیراعظم کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی عدم  پاسداری پر سوال اٹھانے  پراسرائیل نے اسپین سے اپنا  سفیر واپس بلالیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم کے ‘شرمناک’ بیان پر اسرائیلی سفیرکو واپس بلایا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ میڈرڈ سے اسرائیلی سفیرکو  مشاورت کے لیے طلب کیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق  اسرائیلی وزارت خارجہ نے تل ابیب میں موجود  ہسپانوی سفیر کو بھی احتجاج کے لیے طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عارضی جنگ بندی کے بعدصہیونیوں کی جارحیانہ بربریت میں تیزی، متعدد فلسطینی شہید

یہ گزشتہ 10 روز میں ہسپانوی سفیرکی دوسری بار طلبی ہے۔

خیال رہے کہ اسپین کے وزیراعظم نے غزہ جنگ میں اسرائیل کے عالمی قانون کی  پاسداری پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ہسپانوی سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  غزہ کی جو ویڈیوز اور تصاویر سامنے آرہی ہیں ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی تعداد میں بچے مر رہے ہیں۔

ہمیں اس حوالے سے سخت تحفظات اور شکوک ہیں کہ اسرائیل عالمی قوانین کی پاسداری کر رہا ہے یا نہیں۔

انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے تاکہ خطے میں امن کے قیام میں مدد مل سکے

متعلقہ مضامین

Back to top button