اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

عارضی جنگ بندی کے بعدصہیونیوں کی جارحانہ بربریت میں تیزی، متعدد فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر سے ہوا تھا جس کے بعد اس میں 2 مرتبہ توسیع بھی کی گئی

 شیعیت نیوز: غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی بغیر کسی توسیع کے ختم ہو گئی۔

7 دن کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد شمالی غزہ میں دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر سے ہوا تھا جس کے بعد اس میں 2 مرتبہ توسیع بھی کی گئی تھی۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملہ کیا ہے، اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرقی علاقے پر بم باری کی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جاسوس طیاروں نے نچلی پروازیں بھی کی ہیں۔

اور شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ کی عارضی جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع

وزارتِ داخلہ غزہ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس کے خلاف جنگ شروع کر دی ہے اور اسرائیلی طیارے غزہ میں حماس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اسرائیلی علاقے کی جانب فائر کا الزام عائد کیا ہے۔

آخری لمحات میں جنگ بندی میں توسیع کے تحت حماس نے 8 اسرائیلی قیدیوں جبکہ اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ثالث لڑائی میں دوبارہ وقفہ کرانے کے خواہاں ہیں۔

اسرائیل نے 2 خواتین کی شناخت کی، جنہیں سب سے پہلے رہا کیا گیا، وہ ان میں شامل تھیں، جنہیں 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں ڈانس پارٹی سے پکڑا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button