فلسطین کی حمایت کیوں کی؟ فوٹو جرنلسٹ پر یورپ داخلہ پہ پابندی
شیعیت نیوز: بنگلہ دیش کے فوٹو جرنلسٹ شاہد العالم نے 7 اکتوبر سے فلسطینیوں کی حمایت میں سوشل میڈیا سے اپنے جزبات کا اظہار کیا ۔
فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کے دوش میں فوٹو جرنلسٹ پر یورپ میں داخلہ پہ پابندی لگادی گئی ہے۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف یورپ سمیت دنیا بھر میں ایک نئی بیداری کی لہر پیدا ہوئی ہے۔
پاکستان میں بھی شیعہ سنی مسالک کے افراد نے مشترکہ جلوس نکالے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونی فوج بوکھلاہٹ کا شکار
مسئلہ فلسطین اس وقت دنیا کا اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے اور عالمی برادری کے دباؤ پر اسرائیل جنگ بندی پر مجبور ہوگیا ہے۔
پاکستان میں فلسطین کی حمایت کرنے پر کرکٹ بورڈ نے جرمانہ کردیا تھا پاکستانیوں کے احتجاج کے بعد جرمانہ معاف کردیا گیا۔
ایسے متعدد واقعات ہیں جس میں مظلوم مسلمانوں کی حمایت پر کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔







