پاکستان

وفاق المدارس الشیعہ کا ”تخصص فی الفقہ“کی ڈگری جاری کرنے کا فیصلہ

حافظ ریاض نجفی کا مدارس کی رجسٹریشن میں حائل مشکلات کو فی الفور حل کرنے کا مطالبہ

 شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے فقہ پر سپیشلائزیشن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

”تخصص فی الفقہ“کی ڈگری وفاق المدارس کی طرف سے جاری کی جائے گی ،جس کی بنیاد پر طلبہ بینکوں میں اسلامی مشیران تعینات ہو سکیں گے ۔

اس حوالے سے نصاب چند ماہ تک جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ”تخصص فی الفقہ“ کی ڈگری پہلے صرف چنددینی ادارے جاری کرتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر ترجمہ قرآن مجید فائدہ نہیں دے گا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

رئیس الوفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت تعلیم سے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا

اور زور دیا گیا کہ اس حوالے سے حائل مشکلات کو فی الفور حل کیا جائے۔

آئندہ وفاق المدارس کی کابینہ اورمجلس اعلیٰ کا ایک اجلاس آن لائن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button