اہم ترین خبریںپاکستان

عارضی جنگ بندی فلسطینی مظلومین کی فتح ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے

 شیعیت نیوز:  اقوام متحدہ کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت رکوانے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔

 اقوام متحدہ اور او آئی سی فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت رکوانے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کا ادارہ بھی لیگ آف نیشنز کی طرح اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کروانے میں مسلسل ناکام رہا ہے۔

او آئی سی اور عرب لیگ بھی فلسطینی عوام پر اسرائیلی ظلم وبربریت میں برابر کے شریک ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

حالیہ جنگ میں غاصب صہیونی ریاست جنگی جرائم کی کھلم کھلا مرتکب ہوئی، جس میں چودہ ہزار سے زائد معصوم افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:شکست خورہ اسرائیل جنگ بندی میں توسیع پر مجبور

سات ہزار بچے اور خواتین شامل ہیں لیکن اس بڑے پیمانے پر کیئے گئے قتل عام پر اقوام متحدہ نے کوئی مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس وقت اسرائیل میدان جنگ میں بری طرح نڈھال ہو چکا، حماس کے خلاف اس کے خالی ہاتھ پھول چکے ہیں۔

اس خفت کو مٹانے کے لیے وہ سویلینز پر روزانہ ٹنوں کے حساب سے بارود برساتا رہا لیکن شکست اس کا مقدر ٹھہری۔

فلسطینی مظلومین اپنی چار نسلوں سے اس پاگل بھیڑیے کے نرغے میں تھے لیکن اب انہوں نے اس منہ پر ایسا زور دار مکا رسید کیا ہے جس سے اس کے خونخوار دانت اور جبڑے ٹوٹ چکے ہیں۔

اسرائیل کو امریکہ کی اشیر باد اور مکمل عسکری تعاون حاصل نہ ہوتا تو اس کا وجود ختم ہو جاتا۔

اب بھی اسرائیل فلسطینیوں کی استقامت اور عزم و حوصلے کے سامنے زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button