اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

شکست خورہ اسرائیل جنگ بندی میں توسیع پر مجبور

ایران کا بھی غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

 شیعیت نیوز: صہیونیوں نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو مزاحمت کاروں نے یر غمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا۔

جس کے بعد صہیونی فوج پسپا ہوگئی اور فلسطینیوں کو رہا کردیا۔

رہائی کے بعد فلسطین میں جشن کا سماں ہے۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے یہ ہماری جیت ہے ان ہر بچہ مجاہد بنے گا اور اسرائیل نابود ہوگا۔

جنگ بندی کے آخری روز گزر رگیا۔

حماس نے اپنا لوہا منوا لیا ، صیہونی ذرائع ابلاغ کا اعتراف :یہ بھی پڑھیں

شکست خوردہ اسرائیل جنگ بندی میں توسیع پر مجبور ہورہا ہے قوی امکان ہے مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل جنگ میں توسیع کردے گا۔

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے حماس کو غزہ پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے نوٹس دے دیا ہے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوے نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مزی 50 قیدیوں کی واپسی ہو اور تمام لوگوں اپنے گھروں میں پہنچ جائیں۔

ایران نے بھی غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی مستحکم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی ظالمانہ جارحیت نہیں دہرائی جا رہی۔

توقع کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں پر جاری صہیونی جرائم  مکمل طور پر رُک جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button