اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی کے دوران 8 تکفیری وہابی دہشت گرد ہلاک

جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

شیعیت نیوز: جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 8 تکفیری وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت کرنا جرم نہیں ہماری اولین ذمہ داری ہے، حسن عارف

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button