اہم ترین خبریںپاکستان
فلسطینیوں کی حمایت کرنا جرم نہیں ہماری اولین ذمہ داری ہے، حسن عارف
مسئلہ فلسطین عصر حاضر میں دنیا کا اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے

شیعیت نیوز: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بیٹر اعظم خان کو اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا مہنگا پڑگیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ اعظم خان پر غیر منظور شدہ لوگو کے استعمال پر کارروائی ہوئی۔
اعظم خان کو میچ ریفری نے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگانے سے منع کیا تھا، اعظم نے جواب میں کہا تھا کہ میرے ہر بیٹ پر یہی اسٹیکر ہے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پہ اپنے بیان میں لکھا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کرنا جرم نہیں ہماری شرعی اور اولین ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کی حمایت قومی کرکٹر اعظم خان کا جرم بن گیا
مسئلہ فلسطین عصر حاضر میں دنیا کا اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے.
دنیا میں ہر طبقہ نے اسرائیلی یزیدیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے۔
قومی کرکٹر اعظم خان نے فلسطینوں کی حمایت کرکے پوری قوم کے جزبات کی ترجمانی کی ۔