مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی ایک بار پھر بڑی فتح

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ پر جنگ کے دوران اسرائیل کے خلاف زیادہ فتوحات حاصل کی ہیں۔

شیعیت نیوز: اسرائیل کے ایک آزاد تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ پر جنگ کے دوران اسرائیل کے خلاف زیادہ فتوحات حاصل کی ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز نے پیر کو کہا کہ "حماس ایک بار پھر اسرائیل کا مذاق اڑانے، اس کے اعصاب کو کچلنے اور علمی میدان میں فوائد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے”۔

تحقیقاتی ادارے نے کہا کہ حماس کی علمی جنگ میں برتری اسے فلسطینی عوام میں بڑھتی ہوئی حمایت کو مستحکم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور تل ابیب کے درمیان معاہدے سے فلسطینیوں کی رہائی کو ایک اور کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔

ان کی رہائی سے مغربی کنارے پر حماس کی گرفت اور تنظیم کے لیے عوامی حمایت مزید گہری ہوگئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حماس نے حالیہ مہم میں ایک اور جنگ جیت لی۔

یہ اقدام فلسطینی عوام کو حماس کی ثابت قدمی اور جدوجہد کے تسلسل کا اظہار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت کرنا جرم نہیں ہماری اولین ذمہ داری ہے، حسن عارف

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جماعت کے القدس کے لیے ترجمان محمد حمادہ کی غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے شہید رہنما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جماعت کے  شہید رہنما کے خاندان، فلسطینی قوم، عرب مسلمان عوام اورآزاد ضمیر لوگوں سے محمد حمادہ ابو ابراہیم کی اسرائیلی دشمن کی وحشیانہ بمباری شہادت کی تصدیق کرتے ہیں۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ مجاہد محمد حمادہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی صہیونی جنگ کے ایک حصے کے طور پر غدار صہیونی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید مجاہد محمد حمادہ نے اپنی زندگی اپنی قوم ، یروشلم شہر اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں صرف کی۔ وہ 14 سال سے زائد عرصے تک گرفتار رہے۔انہیں وفاء الاحرار معاہدے کےتحت 2011ء میں رہا کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button