عراق

مغربی الانبار میں عین الاسد میں امریکی افواج میں اضافہ

شیعیت نیوز: عراقی سیکورٹی ذرائع نے مغربی الانبار میں عین الاسد ایئر بیس پر موجود امریکی افواج کی تعداد کے بارے میں نئے اعدادوشمار کا انکشاف کیا ہے۔

عراق کے خبر رساں ذرائع کے حوالے سے اس سیکورٹی ذرائع کے مطابق مغربی الانبار میں البغدادی کے علاقے میں عین الاسد کے اڈے پر موجود امریکی افواج کی تعداد چھ ہزار سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد ایرانی طاقت کے سامنے بوکھلاہٹ کی علامت ہے، کنعانی

انہوں نے کہا کہ ان افواج میں آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کی متعدد قومیتیں شامل ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ اس بیس میں موجود زیادہ تر افواج امریکی ہیں۔

اس سیکورٹی ذریعہ کے مطابق، ان فورسز کا کچھ حصہ عراق میں دیگر امریکی اڈوں اور کویت جیسے ممالک سے عین الاسد کو اسی وقت منتقل کیا گیا جب الاقصیٰ طوفان آپریشن تھا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی حکام کے پاس ملک میں امریکی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں درست معلومات نہیں ہیں۔

ایک سیکورٹی ذرائع نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ امریکی فوجی اور ساز و سامان لے جانے والے طیارے مغربی الانبار میں عین الاسد ایئر بیس پر اترے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button