مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض پولیس کی نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض پولیس نے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کر کے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی قابض پولیس نے گندے پانی سے بھی نمازیوں کو آگے بڑھنے سے روکا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ جمعے بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا نہیں کرنے دی تھی، نمازیوں نے مسجد کے احاطے میں نماز پڑھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جب تک دشمن جنگ بندی پر کاربند ہے ہم اس پر کاربند رہیں گے، سرایاالقدس

دوسری جانب غزہ میں القسام کی طرف سے 13 اسرائیلیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 39 فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے۔

جنگ بندی کے پہلے دن 13 اسرائیلی، 11 تھائی ااور ایک فلپائنی شہری کو رہا کردیا۔ اسرائیل نے بدلہ میں جیل میں قید 39 فلسطینی شہریوں کو رہا کیا ہے۔

فلسطین کی 24 خواتین اور 15 بچوں کو رہا کیا گیا۔ اپنے 13 یرغمالیوں کے واپس پہنچنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے کہا کہ ہم تمام قیدیوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں اور یہی جنگ کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مجاہدوں کا انسان دوستانہ اقدام، تھائی لینڈ کے کئی شہریوں کو رہا کر دیا

دوسری طرف اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی قیادت نے جنگ بندی اور مزاحمت کی شرائط پر قیدیوں کی رہائی کو القسام بریگیڈ اور دوسری مزاحمتی قوتوں کی فتح قرار دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں رہا ہونے والی فلسطینی خواتین اور مردوں کا تعلق غرب اردن اور القدس سے ہے۔

قیدیوں کےایک گروپ کو عوفر جیل سے رام اللہ کے قریب بیتونیا لایا گیا جہاں سے انہیں ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔

فلسطینیوں کی رہائی اسرائیل کی عوفر جیل اور مسکوبیہ جیل سے عمل میں لائی گئی۔

رہا ہونے والے قیدیوں نے القسام زندہ باد اور مزاحمت زندہ باد کے نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button