اہم ترین خبریںپاکستان

فلسطین پہ کمزور موقف سے کشمیریوں سے دوریاں پیدا ہورہی ہیں:علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسرائیل کی نابودی وہ حقیقت ہے جو بہت جلد سامنے آ کر رہے گی

 شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر  عباس جعفری نے  پاکستان کے مسئلہ فسلطین پہ موقف پہ ردعمل میں کہا ہے کہ

فلسطین نہر سے بحر تک فلسطینوں کا ہے ۔فلسطین کے حوالے سے دوریاستی حل کو جواز فراہم کرنے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے موقف سے کھلم کھلا انحراف کر رہے ہیں۔

فلسطین پر غاصب صیہونی قوتوں کے لیے معمولی سی لچک مسئلہ کشمیر پر نہ صرف ہمارے موقف اور دفاعی پوزیشن کو کمزور کرے گی

بلکہ کشمیری عوام کے دلوں میں بھی پاکستان کے لیے دوریاں پیدا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کو محب وطن قوم شیعہ ہزارہ کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے ،علامہ ہاشم موسوی

پاکستان کے پاس مظلوم فلسطینیوں کی حمایت واحد آپشن ہے جو پوری قوم کی آواز، بہترین حکمت عملی بھی ہے۔

یہ ملی غیر ت و حمیت کا تقاضہ بھی ہے۔

اسرائیل کی نابودی وہ حقیقت ہے جو بہت جلد سامنے آ کر رہے گی۔

اسرائیلی بربادی اور دنیا کے نقشے سے مٹ جانا نوشتہ دیوار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button