اہم ترین خبریںپاکستان

آرمی چیف کو محب وطن قوم شیعہ ہزارہ کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے ،علامہ ہاشم موسوی

افغانستان میں شیعہ ہزارہ کو بھیجنا قتل گاہ کی طرف بھیجنے کے مترادف ہوگا

 شیعیت نیوز: کوئٹہ کے معروف عالم دین علامہ ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنر ل حافظ عاصم منیر کے خطاب کے بعد میں نے ان سے ملاقات کی

اور انہیں بتایا کہ میں شیعہ ہزارہ قوم سے ہوں۔شیعہ ہزارہ کی پاکستان کیلئے خدمات ہیں جنرل موسیٰ ہزارہ نے پاکستان کی خدمت کی۔

وہ پاکستان کے ہیرو تھے۔ میں نے انہیں بتایا کہ ہزارہ قوم کے مہاجرین کی جانوں کو خطرہ ہے آپ انہیں واپس افغانستان نہ بھیجیں۔

 ان نکات کو ہزارہ قوم کے سربراہان سے طے کیا تھا۔ یہ یاد داشت بھی میں نے آرمی چیف کو پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف خطاب کے دوران تکفیری سربراہ کے ساتھ کیوں بٹھایا گیا؟ علامہ امین شہیدی کا اہم انکشاف

علامہ ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا بطور قبیلہ اور قوم ہزارہ قبیلہ نے پاکستان میں سب سے زیادہ خدمات انجام دی ہیں ہماری آبادی 7 لاکھ سے زیادہ ہے۔ہم محب وطن ہیں پاکستان ہمارا ملک ہے۔

 آرمی چیف کو آگاہ کیا کہ افغانستان میں شیعہ ہزارہ کو بھیجنا قتل گاہ کی طرف بھیجنے کے مترادف ہوگا۔

نگران وفاقی وزیر کو بھی ان نکات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ ہزارہ کو انسانی بنیادوں پہ یہاں رکھنا ہوگا۔

خطاب کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم سمیت تین اہم شخصیات سے ملاقات کی اور اپنی قوم کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مجھے مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button