اسرائیل کے خلاف احتجاج، کیوبا میدان میں اتر آیا
شیعیت نیوز: کیوبا کے ہزاروں شہریوں نے ہوانا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے۔
جمعرات کو ہونے والے احتجاجی مارچ کی قیادت صدر میگوئل ڈیاز کینیل اور وزیر اعظم مینوئل مریرو نے کی۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیل خلاف ورزی کرسکتا ہے، فسلطینی عوام غیر یقینی صورتحال کا شکار
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ مارچ ہوانا کے سمندر کے کنارے واقع مالکون کے علاقے سے گزررہا ہے جہاں امریکی سفارتی ہیڈکوارٹر واقع ہے۔
یہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں اپنی نوعیت کا پہلا احتجاجی مارچ تھا۔ کیوبا کے سابق رہنما فیڈل کاستروامریکی پابندیوں اور کیوبا کے معاملات میں مداخلت کے خلاف اس طرح کے مظاہرے کرتے تھے۔
مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور ‘آزاد فلسطین، اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے’ اور ‘فلسطین کی آزادی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں’ کے نعرے لگائے۔ انہوں نے عمارت کے پاس مارچ کیا اور قریب ہی مظاہرہ کیا۔
کیوبا کئی دہائیوں سے فلسطینی کاز کا مضبوط حامی رہا ہے اور اس نے 200 سے زائد فلسطینی ڈاکٹروں کو تربیت دی ہے۔ اس جزیرہ نما ملک کے صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔







