مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 7 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فوج نے غزہ میں بمباری جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ایک ہی اسرائیلی ڈرون حملے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کر دیے۔
فلسطینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے بدھ کے روز یہ حملہ طولکرم پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا ۔ اسرائیلی ڈرون حملے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کر دیے گئے۔
واضح رہے آجکل اسرائیلی فوج نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں اور ہسپتالوں کو اپنی بمباری اور کارروائیوں کا خصوصی ہدف بنا رکھا ہے۔
علاوہ ازیں خبر رساں ادارے وفا اسرائیلی فوج نے طولکرم میں فلسطینی سرکاری ہسپتال میں تلاشی کے نام پر کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی مفادات کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے، یمنی بحریہ کا اعلان
مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی کارروائیوں کے جاری رکھنے اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطیینیوں پر حملوں کے بارے میں باہر کی دنیا میں بھی زبانی تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں عزون قصبے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن میں تشدد کا تازہ سلسلہ ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے جب دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرجنگ مسلط کررکھی ہے۔
دوسری جانب غزہ میں عارضی جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے حملے جاری ہیں، جبالیا میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے 52 افراد شہید ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زخمی عورتوں اور بچوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔
گزشتہ روز خان یونس کی عمارت پر بم باری سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیلی حملوں میں اب تک 14532 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 6000 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے غزہ کی 60 فیصد سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ غزہ میں 7 اکتوبر سے ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی بمباری کے 47 دن بعد 4 روزہ عارضی جنگ بندی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ایک بجے سے ہوگا۔