اہم ترین خبریںیمن

اسرائیلی مفادات کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے، یمنی بحریہ کا اعلان

شیعیت نیوز: یمن کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ جب تک غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف حملے بند نہيں ہوتے وہ اسرائیلی مفادات کے خلاف حملے جاری رکھے گی۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمنی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائيل کے جہازوں اور کشتیوں نیز اسرائیلی مفادات کے خلاف اس وقت تک کارروائي جاری رکھے گي جبک تک غزہ پر اس کے حملے اور فلسطینیوں کے خلاف اس کے جرائم بند نہيں ہو جاتے ہيں۔

یمنی بحریہ نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ زور دیتے ہيں کہ ہمارے آپریشن کے دوران ان بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا جن کا مینیجمنٹ اسرائیلی کمپنیوں کے ہاتھ میں ہو یا پھر وہ بحری جہاز کسی اسرائيلی کا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کے پاکیزہ خون نے امت مسلمہ کو کفار کے خلاف متحد کردیا ،علامہ محمد امین شہیدی

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحر احمر سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اسرائیلی بحری جہازوں سے قریب نہ ہوں اور اپنے شناختی سسٹم کو بند نہ کریں، ہم تمام تاجروں کو خبردار کرتے ہيں کہ وہ اپنے سامان، اسرائيلی بحری جہازوں سے نہ بھیجيں اور نہ ہی ان کے ساتھ کام کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح ہم خبردار کرتے ہيں کہ اسرائيلی بحری جہازوں کی حفاظت کرنے والی ہر ٹیم ہمارے نشانے پر ہوگی۔

یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن ’’حزام الاسد‘‘ نے کہا کہ بحر احمر میں صیہونی حکومت کے بحری جہاز پر قبضہ ، اسرائيل کے بحری جہازوں اور کشتیوں پر قبضے کے آپریشن کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا: اسرائيل سے مقابلے کا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات اور معاہدے کے عمل پر کوئی اثر نہيں ہوگا۔

الاسد نے مزید کہا کہ بحری جہاز پر قبضہ یمنی عوام کا فیصلہ ہے کیونکہ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف موقف رکھتے ہيں۔ یہ قدم قرآنی تعلیمات اور ہماری پالیسیوں کے تناظر میں ہے۔ مزاحمتی محاذ ایک دوسرے سے تعاون کرتا ہے لیکن یہ فیصلہ پوری طرح سے یمنی تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button