دنیا

دنیا، غزہ کے المیے کو مزید پھیلنے سے روکے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی

شیعیت نیوز: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو ’’اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر کام کرنا چاہیے۔‘‘

فرانس کی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے غزہ جنگ میں شدت کا ذکر کرتے ہوئے عرب اور مسلم ممالک کے سفارت کاروں کے میزبان کی حیثیت سے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کی آگ بجھانے کے لیے دنیا کا ’’فوری اقدام‘‘ ضروری ہے۔

مہمان ممالک کے وزراء سے خطاب کرتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ آئیے مل کر غزہ کی صورت حال کو تیزی سے نارمل کریں اور مشرق وسطیٰ میں جلد از جلد امن بحال کریں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کا الاقصیٰ طوفان کا آپریشن جنگی جارحیت ہے، جوزف بورل

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ غزہ کی صورتحال نے دنیا کے تمام ممالک کو متاثر کیا ہے اور صحیح اور غلط کے بارے میں انسان کے اندرونی احساس اور انسانیت کی اہم قدر پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مؤثر اقدامات کے ذریعے اس سانحے کو پھیلنے سے روکنا چاہیے۔

وانگ یی نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ ہمیشہ سے عرب اور مسلم ممالک کا اچھا دوست اور بھائی رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ عرب اور مسلم ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا پرعزم طریقے سے دفاع کیا ہے اور فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق اور مفادات کی بحالی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔ چین یقینی طور پر اس جنگ میں انصاف اور مساوات کی حمایت کرتا ہے۔

7 اکتوبر کو مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کے بعد اس ملک کے وزیر خارجہ سمیت چینی حکام نے فوری طور پر جنگ بندی اور غزہ کی صورت حال کو نارمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی، انڈونیشیا، مصر، سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا ایک وفد اس ہفتے بیجنگ میں جمع ہوا ہے جس کا مقصد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو کم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button