اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں جنگ بندی ہوسکتی ہے، حماس کے رہنماؤں کا عندیہ

شیعیت نیوز: حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور عزت الرشق نے مقاومت کی شرائط کی بنیاد پر غزہ میں جنگ بندی کا احتمال ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے معاون نے رائٹرز کو ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق ہوسکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے رہنماؤں نے قطر اور ثالثی کرنے والے گروہوں کو اپنا جواب دے دیا ہے اس کی بنیاد پر غزہ میں میں چند دنوں کے اندر جنگ بندی پر اتفاق ہوسکتا ہے۔

دراین اثناء شہاب نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس کے رہنما عزت الرشق نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور فریقین کے درمیان مستقبل قریب میں جنگ بندی پر اتفاق ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کو شکست ہوگی، محسن رضائی

انہوں نے تاکید کی کہ ہر فیصلہ مقاومت کی اپنی شرائط پر ہوگا۔ مصر اور قطر میں موجود ہمارے برادران معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے آئندہ چند گھنٹوں کے اندر جنگ بندی کے حوالے معاہدے کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اس مدت کے دوران کئی مرتبہ وعدہ خلافی کی ہے جس کی وجہ سے جنگ بندی کا عمل متاثر ہوا۔ مقاومت پوری طرح میدان میں سرگرم ہے اگر جنگ بندی ہوجائے تو مقاومت کے تمام گروہ اس پر عمل کریں گے۔

الرشق نے کہا کہ صہیونی قیدیوں کو فلسطینی اسیروں کے ساتھ تبادلہ کیا جائے گا۔ اگر معاہدہ ہوجائے تو قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی مقاومت پر حملے جاری رکھتے ہوئے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں جو کہ کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے۔ معاہدہ ہوجائے تو مکمل ہونے سے پہلے تفصیلات سامنے نہیں لائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button