دنیا

اسرائیل کو تیل فراہم کرنے پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں، ایوان گیل پینٹو

شیعیت نیوز: وینزویلا کے وزیرخارجہ ایوان گیل پینٹو نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے بند کرنے کے لئے اسرائیل کو تیل کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں۔

سانانے کہا ہے کہ وینزویلا کے وزیرخارجہ ایوان گیل پینٹو نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں صہیونی جارحیت کو روکنے کے لئے اسرائیل کو تیل کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کرتا ہے۔

خبررساں ادارے نوسٹی کے مطابق انہوں نے کہا کہ صہیونی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں فلسطینی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ غاصب صہیونی نسل کشی کررہے ہیں وینزویلا غیر مشروط جنگ بندی کی اپیل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراکس صہیونی حکومت کو تیل فراہم نہیں کرتا ہے اور تل ابیب کے ساتھ سفارت تعلقات بھی نہیں ہیں اور اوپیک کی جانب سے غزہ کے مسئلے کے لئے کئے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ بندی کیلئے عرب، مسلم ممالک سربراہان چین کا دورہ کریں گے، سعودی عرب

دوسری جانب انروا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اس تنظیم کے ایک سو چار ملازمین صہیونی فوج کے حملوں میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

اس سلسلے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹھارہ نومبر کو شمالی غزہ میں حملوں کے نتیجے میں آنروا کا ایک ملازم ہلاک ہو گیا۔

اس بیان کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر انروا کے ایک سو چار ملازمین مارے جا چکے ہیں اور یہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے چوالیسویں روز بھی صہیونی حکومت نے غزہ میں فضائی حملے کرتے ہوئے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔ غزہ سے فلسطینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حملوں میں اب تک 13 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button