سعودی عرب

غزہ جنگ بندی کیلئے عرب، مسلم ممالک سربراہان چین کا دورہ کریں گے، سعودی عرب

شیعیت نیوز: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے عرب، مسلم ممالک کے سربراہان چین کا دورہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مذکورہ دورہ رواں ماہ ریاض میں ہونے والی مشترکہ عرب اور اسلامی سربراہی کانفرنس میں طے پانے والے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پہلا قدم ہو گا۔

شہزادہ فیصل نے کہا کہ پہلا پڑاؤ چین میں ہوگا، پھر ہم ایک واضح پیغام دینے کے لیے دوسرے دارالحکومتوں میں جائیں گے کہ فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا جائے اور مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی نیوی فورسز نے ایک اسرائیلی بحری جہاز گیلکسی لیڈر کو کنٹرول میں لے لیا

سعودی وزیر خارجہ نے واضح کہا کہ ہمیں اس بحران اور غزہ پر جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے کام کرنا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ متوقع دورہ چین کا ایک ظاہری مقصد جنگ بندی ہے لیکن یہ دورہ سفارتی طور پر حماس اور ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ یمن، حزب اللہ اور حشد الشعبی کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف جاری کاروائیوں کی وجہ سے اسرائیل، امریکہ اور ان کے عربی و غربی اتحادی سرگرداں ہیں۔

دوسری جانب فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکی صدر جوبائیڈن سے فوری جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر محمود عباس نے اپنے بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی کارروائی کو روکنے کے لیے مداخلت کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button