دنیا

غزہ میں کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ، اقوام متحدہ بھی امدادی سرگرمیاں روکنے پر مجبور

شیعیت نیوز: غزہ میں مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے باعث اقوام متحدہ بھی غذا کی ترسیل سمیت اپنی دیگر امدادی سرگرمیاں روکنے پر مجبور ہو گیا۔

پاکستانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کی ترجمان جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کہ کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے باعث رابطے کٹ جانے سے جمعے کے روز سے غزہ کیلئے غذائی اشیاء سمیت دیگر امدادی سامان کی ترسیل بند کرنی پڑ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کہ کمیونیکیشن بلیک آؤٹ میں توسیع کا مطلب غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری امدادی سرگرمیوں میں تعطل کی توسیع کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور یورپی یونین فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں، یورپی رکن پارلیمان مک والیس

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں بڑے پیمانے پر بھوک و افلاس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم اس تشویشناک صورت حال سے نمٹنے کیلئے کوشاں عالمی ادارے کو بھی اب مجبوراً غذائی اشیاء کی ترسیل سمیت اپنی دیگر سرگرمیاں روکنی پڑ گئی ہیں۔

غاصب اسرائیلی افواج کی جانب سے گزشتہ کئی ہفتوں سے غزہ میں بجلی، انٹرنیٹ اور ایندھن کی فراہمی کو مکمل طور پر روک لیا گیا تھا جبکہ متاثرہ فلسطینی شہریوں کیلئے انسانی بنیادوں پر آنے والی امداد کو بھی محدود داخلے اجازت دی جاتی رہی ہے جسے ورلڈ فوڈ پروگرام اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی جانب سے ناکافی قرار دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button