اہم ترین خبریںمشرق وسطی

عرب میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب!ایران نے حماس کی کھلی حمایت کا اعلان کردیا

 شیعت نیوز:ایران کی القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قآنی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران ایران حماس کی ہر ممکن مدد کرے گا

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات ایرانی قدس فورس کے سربراہ نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے۔

‘قدس فورس’ کے کمانڈر نے محمد ضیف کے نام لکھا ہے’ آپ کے بھائی مزاحمت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آپ کے بھائی دشمن کو موقع نہیں دیں گے کہ وہ اپنے غلط عزائم میں غزہ یا اسرائیل میں کامیاب ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654788

واضح رہے محمد ضیف حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ ہیں۔ان کے نام خط میں ایرانی کمانڈر نے خود کو ایک بھائی کے طور پر ظاہر کیا ۔

خط میں یہ بھی لکھا ہے ‘آپ کے بھائی دشمنوں کے خلاف آپ کی مزاحمت میں متحد ہو کر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔’

متعلقہ مضامین

Back to top button