اہم ترین خبریںپاکستان

حماس کے ہاتھوں بدترین شکست کا خوف، اسرائیلی فنڈڈ پاکستانی و عربی ذرائع ابلاغ شیعہ سنی تفریق کیلئےسرگرم

عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے متوجہ ہونے سے نا صرف اسرائیل کو اپنے اہداف تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے بلکہ خفت اور رسوائی کا منہ بھی دیکھنا پڑرہا ہے

شیعیت نیوز: 40 روز سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں ناجائز صیہونی حکومت کے مذموم عزائم ومقاصد میں میں مکمل ناکامی ، پہ در پہ شکست اور عالمی برادری کی جانب سے بلاتفریق رنگ ونسل مذہب و مسلک اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھرمیں جاری بھرپور احتجاج کے بعد عالمی استعماری قوتوں نے حکمت عملی تبدیل کرلی۔

عالمی ذرائع ابلاغ خصوصاً مغربی وعربی نیوز ایجنسیز اور پاکستان میں اسرائیلی فنڈڈ اخبارات اور نیوز چینلز نے اسرائیلی خفت مٹانے اور دنیا بھر کی غیرت مند اقوام خصوصاً شیعہ سنی عوام کی جانب سے مسلسل ڈیڑھ ماہ سے عالمی سطح پر جاری احتجاجی اجتماعات اور ان میں غزہ کے نہتے عوام پر جارح اسرائیلی فورسز کے بہیمانہ مظالم کو آشکار کیئے جانے پراپنی اسٹریجیٹی کو تبدیل کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان کو سزائے موت دینے کی تیاری ،بہن علیمہ خان کا سنگین انکشاف

جہاں سعودی سرکاری نیوز ایجنسی العربیہ نے حماس اسرائیل جنگ میں ایران کے کردار خصوصاً ررہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی شخصیت کشی کی کوششیں تیز کردی ہیں وہیں ، سعودی امداد پر لندن سے شائع ہونے والے اخبار ایران انٹرنیشنل اور پاکستان میں معروف روزنامے ایکسپریس نے بھی ایسی جعلی خبروں کا سہارا لینا شروع کردیا ہے ۔

اس جنگ میں حماس ،حزب اللہ، جہاد اسلامی وجمہوری اسلامی ایران کے مشترکہ جنگی اقدامات اور حکمت عملی سے ہونے والی کامیابیوں اور اسرائیلی بربریت کے خلاف پوری مسلم دنیا میں شیعہ سنی مسلمانوں کی جانب سے بھرپور اندازمیں آواز اٹھانے جانےاور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے متوجہ ہونے سے نا صرف اسرائیل کو اپنے اہداف تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے بلکہ خفت اور رسوائی کا منہ بھی دیکھنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کعبتہ اللہ میں مظلومین فلسطین اور اہل غزہ کیلئے دعا مانگنا جرم قرار،دوغیر ملکی زائرین اسرائیل نوازسعودی حکومت کےہاتھوں گرفتار

اب اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں اسرائیل نے دنیا بھرمیں پہلے ہوئے اپنے مخفی ایجنٹوں کو جو کہ مسلم امہ میں نقاب پوش تھے انہیں میڈیا پر اتارا ہے تاکہ وہ اسرائیل کی حمایت اور حماس اور مظلوم فلسطین کو مجرم قرار دیکر رائے عامہ کو تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کرسکیں ۔

دوسرے مرحلے میں اسرائیلی تھنک ٹینک نے ایسے تمام میڈیا ہاؤسز کو جو ان کے پےرول پر ہیں انہیں یہ ٹاسک سونپا ہے کہ وہ اپنی رپورٹنگ کے ذریعے دنیا کو یہ باور کراوائیں کہ حماس اسرائیل اس حالیہ جنگ میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے حالیہ ملاقات میں حماس کی مالی ومسلح سپورٹ کرنے سے انکار کردیا ہے کیوں کہ 7 اکتوبر کا اقدام چونکہ حماس کا ذاتی فعل تھا اور اس کی ایران سے پیشگی کوئی مشاورت نہیں ہوئی لہذٰا ہمارا اس جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

۱۔ایران انٹرنیشنل نامی اخبار جوکہ لندن میں رجسٹرڈ ہے،ایسے سعودی کا اخبار ہے جسے خُود سعودی حُکومت نے عاق کردیا ہے۔
۳۔ یہ اخبار ISIS اور تکفیری پروپیگنڈہ میں 2016 سے مصروف ہے اور سعودی عرب سے نکالے گئے ایک شخص عادل عبدلکریمی کی ملکیت ہے۔
۴۔ یہ شخص عادل واپس سعودی عرب بھی نہیں جاسکتا کیونکہ اس نے سعودی حُکومت پر الزام لگایا تھا کہ اس کے اخبار ایران انٹرنیشنل کی مالی مدد سعودی عرب سے آتی ہے۔
۵۔ اس اخبار کا فقط ایک کام ہے کہ جھُوٹی خبریں پھیلا کر مُسلمانوں میں تفرقہ ڈالے اور بعد میں اسرائیلی اور امریکی ایجنڈے پر کام کرے۔
۶۔ اس کے بانی دو امریکی تھے جو اسرائیلی لابی کے لئیے کام کرتے تھے۔

واضح رہے کہ ایران انٹرنیشنل کی آیت اللہ خامنہ ای سے منصوب جنگ میں حماس کی مدد سے انکار والی خبر سوشل میڈیا پر پھیلانے والایہ ‎@MarioNawfal ایک صیہونی ایجنٹ ہے اور مُسلمانوں میں نفرتیں پھیلانا اس کا کام ہے۔

تمام تر ثبوت اور شواہد پیش خدمت ہیں

درحقیقت یہ سب جھوٹ اس لیئے گھڑا جا رہا ہے تاکہ جو امت مسلمہ اسرائیلی مظالم کے خلاف مظلومین فلسطین کے حق میں شانہ بشانہ صف آراء ہے اس میں دراڑڈالی جائے اور مسلم امہ کوشیعہ وسنی کے نام پر ایران اور حماس کے نام پر تقسیم کیا جائے اور دنیا بھرمیں اٹھنے والی مشترکہ موثر آواز کو ختم کیا جائے۔

یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے افغان جہا د میں مجاہدین کی جنسی تسکین کا سبب بننے والے آج کل کہ نام نہاد صحافی جوکہ ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ہیں جنہیں لوگ فیض اللہ کے نام سے جانتے ہیں وہ بھی کچھ ایسی ہی افواہوں کو پہلانے میں مصروف ہیںکہ ایران نے حماس کو اندھے کوئیں میں پھینک دیا ہے اور خود پیچھے ہٹ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: خداخیر کرے! نگراں حکومت نے تعلیمی ادارے، سلیبس اور دینی مراکز سب امریکہ کی منشاءپر چلانے کا تہیہ کرلیا

جبکہ دنیا جانتی ہے کہ رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ میں اسرائیل پر حملہ کرنے والے مجاہدین کے ہاتھوں کو چومتا ہوں، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ چند روز قبل تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی خدمت میں حاضر ہوکر ایران کی جانب سے جنگی امداد پر شکریہ ادا کرچکے ہیں، دوسری جانب القسام بریگیڈ کے کمانڈر ابوعبیدہ اوراس حماس کی اس جنگ کے ماسٹر مائنڈ محمد الضیف بارہا اپنے انٹرویوز اور بیانات میں جمہوری اسلامی ایران کی جانب سے فوجی و سفارتی حمایت پر شکریہ ادا کرچکے ہیں۔جبکہ 8 اکتوبر سے خود حزب اللہ لبنان سے اسرائیل پر پہ در پہ حملوں میں مصروف ہے جس میں اس کے درجنوں مجاہدین شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button