پاکستان کی اہم خبریں

امت مسلمہ فلسطینیوں کے ساتھ ہے، مسلم ریاستوں کے حکمران ساتھ نہیں،علامہ امین شہیدی

شیعت نیوز:امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے  جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل سے جنگ اور اس کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ امت تو کھڑی ہے ریاست ساتھ نہیں ۔

 انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسرائیل امت مسلمہ میں اختلاف پیدا کرنے میں پہلے نمبر ہے۔

  آئے روز ایسی تھیوریز سامنے آتی ہیں کہ حماس اور حزب اللہ کو تو اسرائیل نے بنایا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654670

معاشرے میں ایسے خیالات کی ترویج کی جاتی ہے جس سے یہ ظاہر کیا جاتا ہے امریکہ اور اسرائیل کی اجازت کے بغیر کوئی  پتہ بھی نہیں ہل سکتا ۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اور حماس نے اپنے مشترکہ دشمن کے مقابلہ میں اتحاد کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button