دنیا

سان فرانسسکو میں امریکی اور چینی صدور کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: سان فرانسسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران جوبائیڈن اور شی چن پنگ نے دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

عالمی میڈیا نے خبر دی ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ کے دورے پر سان فرانسسکو پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں صدور نے باہمی روابط کو بڑھانے اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان اعلی سطح پر ہماہنگی پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے علاقے صابرہ میں اسرائیلی فوج کی مسجد پر بمباری، 50 افراد شہید

دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کے بعد ایک امریکی اعلی عہدیدار نے کہا کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذریعے نے کہا کہ صدر جوبائیڈن نے چین سے اپیل کی کہ ایران کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پھیلانے کے اقدامات سے روکنے میں تعاون کرے۔

ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کو باہمی اختلافات حل کرنے اور ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت کئے بغیر سرخ لکیروں کو عبور کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

صدر شی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ امریکہ یک طرفہ پابندیاں ختم کرے گا اور چینی کمپنیوں کے لئے تجارتی مواقع فراہم کرے گا۔ امریکہ ہمیشہ چین پر یکطرفہ پابندیاں لگاتا ہے جس سے چینی مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔

چینی صدر نے تائیوان کے حوالے سے چین کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے کا سلسلہ بند کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button