غزہ کے معصوم بچوں کے خون کے ذمہ دار خائن عرب مسلمان ممالک کے حکمران ہیں۔ناصر عباس شیرازی
شیعت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم ممالک جن کی سرحدیں اسرائیل کے ساتھ ملتی ہیں وہ فلسطینیوں کی مدد کیوں نہیں کرتے؟
امت مسلمہ فلسطینیوں کے ساتھ اور مسلم حکمرانوں کی ہمدردیاں مغربی ممالک کے ساتھ ہیں۔
اگر عرب اور تمام مسلم ممالک متحد ہوجائیں تو اسرائیل ایک دن بھی غاصب ریاست کو نہیں چلاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کا خون صہیونیوں کے ساتھ ساتھ خائن عرب حکمرانوں کے سرپر بھی ہے
یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654548
امریکہ اور مغربی ممالک میں عوامی غم و غصہ اسرائیل کے خلاف بڑھ رہا ہے ۔
مغرب میں عوامی طاقت حکومتوں کو اسرائیل کی حمایت سے باز رکھنے پہ مجبورکردے گی۔







