اہم ترین خبریںپاکستان

خون کے سوداگر مسلم حکمرانوں سے  امت مسلمہ کو کوئی امید نہیں ہونی چاہئے،علامہ امین شہیدی

 شیعیت نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کوئٹہ میں تقدس القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہورہی ہے۔
اب تک اسرائیلی حکومت کو دس ارب کانقصان ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس دِلوں کی دھڑکن کا نام ہے۔ اسرائیل ایک کمزور ریاست ہے  حملہ کے پہلے روز ہی اسرائیلیوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔
علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ یہ اسلام اور کفر کی جنگ ہے حق اور باطل کی جنگ ہے
آنے والا ووقت فلسطینیوں کا ہے اس جنگ سے بھی واضح ہوگیا ہے کہ جب امام مہدی کا ظہور ہوگا تو حق والے کہاں ہوں گے باطل والوں کا ٹھکانا ہوگا۔
امت واحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب عراق یمن اور لبنان سے اسرائیل پہ بمباری شروع ہوئی تو سعودی عرب نے اسرائیل کی فضائیہ مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں :https://shiite.news/ur/?p=654453
عرب صحافیوں نئے بھی یہ سوال اٹھایا ہے کہ اسرائیل کی بعض مسلم ممالک نے بھی مدد کی ہے مسلما ن ممالک کو اتنی توفیق بھی نہیں ہوئی کہ اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ بند کردیں ۔
یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا  جبکہ دوسری طرف غیر مسلم ممالک نے انسانی بنیادوں پہ اسرائیل سے تعلق ختم کردیا ہے۔
ترکی کا ابھی تجارتی معاہدہ چل را ہے  جبکہ دوسرے ممالک نے ان کی تیل کی کمی کو پوری کی۔
علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ خون کے سوداگر مسلم حکمرانوں سے  امت مسلمہ کو کوئی امید نہیں ہونی چاہئے وہ بظاہر اسلام کا لبادہ پہنے ہوئے ہیں مگر انکے غلام ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button