جنوبی لبنان سے مقبوضہ شمالی علاقے عرب العرامشہ پر 18 راکٹ داغے گئے
شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے جنوبی لبنان سے میزائل اور راکٹ حملوں کی زد میں ہیں اور غاصب صہیونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق المیادین نے صیہونی سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کو کشیدہ قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں واقع گاؤں عرب العرامشہ کو 18 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ یہ میزائل کھلے اور غیر آباد علاقوں میں مارے گئے۔
ان ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمال میں بالائی اور مغربی الجلیل کے دو علاقوں میں صہیونی آباد کاروں سے کہا گیا کہ وہ پناہ گاہوں اور محفوظ مقامات پر چلے جائیں اور وہیں بیٹھے رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے صیہونی فوج کی الرہاب اور برنیت چھاؤنی کو نشانہ بنایا، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی
اس کے علاوہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع دو صہیونی بستیوں المنارہ اور تل رمیم میں تمام مواصلاتی راستے بند کر دئے گئے۔
اسی دوران جنوبی لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے البونہ، الجبین، شیحین، عیتا الشعب اور رامیا کے قصبوں پر بمباری کی ہے۔
یہ صورت حال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ روز صیہونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں اینٹی آرمر گولوں اور مارٹروں کے نتیجے میں 20 سے زائد (غاصب) آباد کار اور فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی جارحیت نے مستقبل کے ہزاروں فلسطینی معماروں کو موت کی نیند سُلا دیا، غزہ کے شہداء میں ہر ایک ہزار میں 5 شہداء طلبا ہیں۔
عالمی میڈیا نے نقل کیا ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 130 اساتذہ اور تدریسی عملہ جاں بحق ہوا، 7 اکتوبر سے غزہ کے تمام اسکول بند ہیں، 6 لاکھ 8 ہزار طلبا تعلیم سے محروم ہوگئے۔
فلسطینی ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ غزہ کے 239 سرکاری، اقوام متحدہ کے اسکولوں پر بمباری کی گئی۔







