مقبوضہ فلسطین

شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

شیعیت نیوز: شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ پر صیہونی جنگی طیاروں کے تازہ حملوں میں درجنوں افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے پیر کی رات جبالیا کیمپ پر زبردست بمباری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی اس بمباری میں ایک پورا محلہ ختم ہوگیا ہے۔ اس بمباری میں کم سے کم اکتیس عام شہریوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہزار سو سے سے تجاوز کرگئی ہے جن میں ساڑھے چار ہزار سے زائد بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز نے 48 گھنٹوں میں صیہونی دشمن کے 20 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردیں، ابو عبیدہ

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے اس علاقے پر بمباری کے نتیجے میں انتیس ہزار افراد زخمی ہوئے جن میں سترفیصد بچے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں قتل عام کے ایک ہزار ایک سو ترپن واقعات کا ارتکاب کیا ہے جس کے دوران چورانوے سرکاری عمارتوں، دوسو ترپن اسکولوں اور کالجوں، اکہتر مساجد اور تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گيا۔

غزہ حکومت کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان میں آيا ہے کہ سات اکتوبر سے جاری صیہونی جارحیت میں اکتالیس ہزار ایک سو بیس رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

بیان میں صیہونی حکومت اور عالمی اداروں کو عام شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے رفح کراسنگ کو فوری اور مستقل طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی جارحیت میں اب تک اکیس فائر فائٹرز اور اور اکیاون صحافی بھی شہید ہوئے ہیں جبکہ پچیس اسپتالوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے اور ان کی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔ اس بیان میں غزہ کے اسپتالوں میں فوری طور پر ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button