اسرائیل کی اپنے گھناؤنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش، اعترافی پوسٹ غائب ہوگئی
شیعیت نیوز: غزہ میں جاری بربریت اور قتل عام کسی طور پر قابل قبول نہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے اسرائیل پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج اور فضائیہ اسپتالوں ، ایمبولینسوں اور ان میں موجود معصوم فلسطینوں پر مسلسل بمباری کر رہی ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس کا دھڑلے سے اعتراف بھی جارہا تھا۔ لیکن دنیا سے آںے والے دباؤ کے باعث اب اسرائیل اپنے گناہوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایمبولینسوں اور اسپتالوں کو ”جائز اہداف“ قرار دینے والی پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر کی گئی ایک پوسٹ کو خاموشی سے غائب کردیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ ایمبولینس اور اسپتال ”دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ“ اور ”جائز فوجی اہداف“ ہیں۔
اسرائیلی فوج نے پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ حماس اپنے جنگجوؤں اور اپنی کی فوجی کارروائیوں کے لیے ایمبولینسوں اور اسپتالوں کو استعمال کرتی ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ’یہ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے اور انہیں جائز فوجی اہداف میں بدل دیتا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: https://shiite.news/ur/?p=654367
پیشے سے وکیل اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی سابق قانونی مشیر ڈیانا بٹو کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی ایسے ہی الزامات لگائے ہیں لیکن انہیں کبھی ثابت نہیں کیا
انہوں نے کہا کہ ’اگر وہ ایسا ثابت کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے تو ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسے اب روکنا ہوگا







