اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا قیام شیطان اور ابلیس سے تعلقات استوار کرنا ہے،جسکی ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے، علامہ راجہ ناصرعباس

کیا کشمیر میں اگر کشمیری انڈین مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں تو کیا یہ غلط ہے؟ کہتے ہیں اسرائیلی بہت پیشرفتہ ہے ہاں انہوں نے تمہیں قتل کرنے کے لیے ترقی کی ہے۔

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان آزادی فلسطین مارچ کے بعد اسلا م آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا آج کا یہ عظیم اجتماع بصیرت و آگاہی کا ثبوت ہے، ہمارے قائد شہید علامہ عارف الحسینی نے سر زمین پاکستان پر امریکہ کو للکارا، وہ آزاد مملکت کے داعی تھے، وہ بیداری اور آزادی کی تحریک کا پرچم لے کر ملک کے طول وعرض کا سفر کرتے تھے، وہ استعماری طاقتوں کے مذموم عزائم سے آگاہ کرتے تھے جس کی پاداش میں انہیں شہید کردیا گیا،اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے،ہمارے رہبر کہتے ہیں یہ معرکہ حق و باطل ہے کہتے ہیں حماس نے حملہ کیا ہی نہیں بلکہ انہوں نےاپنا دفاع کیا ہے، کیا کشمیر میں اگر کشمیری انڈین مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں تو کیا یہ غلط ہے؟ کہتے ہیں اسرائیلی بہت پیشرفتہ ہے ہاں انہوں نے تمہیں قتل کرنے کے لیے ترقی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد،ایم ڈبلیوایم کا امریکی سفارتخانے تک عظیم الشان آزادی فلسطین مارچ، 26نومبر کو لاہور میں بڑے عوامی اجتماع کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا شیطان اور ابلیس سے تعلقات استوار کرنا ہے، پاکستان کی سرزمین پر اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی کبھی اجازت نہیں دینگے، وہ دن آئے گا پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے لئے نکلے گا، شیعہ سنی مل کر نکلیں گے، سلام ہو پارہ چنار کے جوانوں پر جنہوں نے شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش کو ناکام بنایا، ہمارا سلام ہو فلسطینی ماؤں بہنوں بیٹیوں پر، آپ کی فداکاری پر، آپ کی استقامت پر غزہ کی سرزمین اسرائیلیوں کا قبرستان بن رہی ہے، اسرائیل کبھی جنگ نہیں جیت سکتا، آج لبنانی، یمنی اور عراقی مقاومت نے اسرائیل کو گھیرا ہوا ہے، پورا فلسطین فلسطینیوں کا ہے، دریا سے سمندر تک، انشاءاللہ یہ فلسطینیوں کا ہو کر رہے گا، امریکہ سب سے بڑا شیطان ہے، جو اس جنایت کاری میں اسرائیل کا سرپرست ہے، پاکستان کے عوام امریکہ کو سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں، آنے والے الیکشن میں پاکستانیوں کے ساتھ ملکر ان قوتوں کو شکست دیں گے جو امریکہ کا ساتھ دیتے ہیں، ایک شکست غزہ میں ہوگی اور ایک شکست پاکستان میں ہوگی، 26 نومبر کو بڑا اجتماع لاہور میں ہوگا جس میں ہم سب شرکت کریں گے لاہور کی غیور عوام تیاری کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button