اہم ترین خبریںپاکستان

ساہیوال، آئی ایس او کے زیراہتمام فلسطین کانفرنس سےعالم الحدیث ضیا اللہ شاہ بخاری کا خطاب

کانفرنس سے مقامی عمائدین، آئی ایس او کے رہنماوں اور متحدہ جمیعت اہلحدیث پاکستان کے صدر و چیئرمین البدر فاؤنڈیشن ضیاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب کیا۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کے بعد ڈویژنز میں تنظیم نو اور ڈویژنل کنونشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ساہیوال ڈویژن کا سالانہ قرآن و اہلبیت کنونشن برائے سال 2024-2023 ساہیوال میں منعقد ہوا۔

آئی ایس او پاکستان ساہیوال کے ڈویژنل کنونشن میں فلسطین کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے مقامی عمائدین، آئی ایس او کے رہنماوں اور متحدہ جمیعت اہلحدیث پاکستان کے صدر و چیئرمین البدر فاؤنڈیشن ضیاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بےغیرتی کی انتہا، کراچی کی ٹاپ ریٹڈ یونیورسٹی میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے امداد جمع کرنا جرم بن گیا

واضح رہے کہ حماس کیطرف سے طوفان الاقصیٰ آپریشن اور اسرائیل کی غزہ کیخلاف جارحیت کے بعد سے آئی ایس او پاکستان کی جانب سے حمایت فلسطین مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں کانفرنسز اور ریلیاں منعقد ہو رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button