پاکستان کی اہم خبریں

کراچی:مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام مسئلہ فلسطین آل پارٹیز کانفرنس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بھوجانی ہال میں مسئلہ فلسطین آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ے رہنماوں نے خطاب کیا۔

 کانفرنس میں ملک بھر کی مذہبی سیاسی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی، وکلا،طلبہ اور اقلیتی نمائندوں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے الجہاد الجہاد کے نعرے بلند کردئیے۔

کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حماس عالم اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے حماس پہ کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔

اسلامی ممالک کے سربراہان کو اسرائیل سے فوری تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=653277

اب فلسطینیوں کا نہیں امت کا امتحان ہے،پاکستان کے عوام خون کے آخری قطرہ تک اہلِ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button