مقبوضہ فلسطین

غزہ میں مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں ایک صہیونی افسر ہلاک

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی فوج کی غزہ کی پٹی میں زمینی راستے سے گھسنے کی ناکام کوشش میں اس حکومت کا ایک صہیونی افسر ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہو گئے۔

الجزیرہنے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں بدھ کے روز ہونے والی جھڑپوں میں ایک قابض صہیونی افسر ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

قابض صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس افسر کی ہلاکت کے ساتھ ہی زمینی راستے سے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے اور کم از کم 260 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے قریب صہیونی بستی ’’ناحل عوز‘‘ میں خطرے کا سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے۔

یہ صورت حال ایسے وقت میں پیش آئی ہے کہ جب غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ کا کوئی علاقہ صہیونی فضائی حملوں سے محفوظ نہیں رہا اور ان جرائم میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور چین کے درمیان فوجی میدان میں تعلقات ایک نئی سطح پر داخل ہو رہے ہیں، پوٹن

دوسری جانب غزہ شہر کے شمال مغرب میں فلسطینی فورسز کی صیہونی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرق میں بھی مزاحمتی جنگجوؤں اور صیہونی عارضی حکومت کی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

اس کے ساتھ ساتھ قابض جنگجو غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں جن میں مغربی رفح، غزہ سٹی کے شمال اور خان یونس شامل ہیں۔

صہیونیوں نے غزہ شہر کے آسمان پر بھاری مقدار میں ہلکے بم بھی پھینکے ہیں۔

بدھ کے روز حماس کی فوجی شاخ نے غزہ میں صیہونی فوجی کو شکار کرنے اور غزہ میں زمینی لڑائی کے مختلف محوروں میں 5 ٹینکوں کو تباہ کرنے میں مزاحمتی سنائپرز کی کامیابی کا اعلان کیا۔

غزہ کی پٹی پر زمینی حملوں کے آغاز اور غاصب صیہونی حکومت کے اپنے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے دعوے کو 13 دن گزر چکے ہیں اور قابض افواج کو مزاحمتی قوتوں کی جانب سے مختلف سمتوں سے شدید ضربیں مل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button