دنیا

ہم دھمکی قبول نہیں کریں گے، ملائیشین وزیراعظم کا حماس کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

شیعیت نیوز: ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے حماس کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس سے خطاب میں وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ملائیشیا متفقہ طور پر فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔

امریکی قانون سازوں کی جانب سے حماس کی غیر ملکی سپورٹ پر پابندی کے منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملائیشیا حماس کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم حماس پر کسی پابندی یا سزا کیلئے تیار نہیں ہیں۔

ملائیشین وزیراعظم سے حزب اختلاف کے رکن نے سوال کیا تھا کہ گذشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان میں حماس کے غیر ملکی سپورٹرز پر پابندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد پر آپ کی حکومت کا کیا مؤقف ہے؟

حزب اختلاف کے رکن اسمبلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انور ابراہیم نے کہا کہ ہم کوئی بھی دھمکی قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ کا یک طرفہ اقدام ہوگا، جس کی کوئی حیثیت نہیں، کیونکہ بطور رکن ہم صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کی پاسداری کرنے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مصر نے امریکی مطالبہ مسترد کردیا، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی

دوسری جانب آج ترکی کے صدر رجب طیب ارگان نے تاجکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ 15 نومبر کو غزہ کی صورت حال پر استنبول میں بین الاقوامی اجلاس ہو گا۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی، غزہ میں جاری بحران کو حل کرنے کے لئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ استنبول میں ہونے والا اجلاس اُن کی اہلیہ ’’امینہ اردگان‘‘ کی کاوشوں سے منعقد ہو رہا ہے۔

اس اقدام کی تفصیل بیان کرتے ہوئے رجب طیب اردگان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میری اہلیہ کے توسط سے ہونے والی اس کانفرنس میں دوسرے ممالک کے سربراہان اپنی اپنی شریک حیات کے ساتھ شریک ہوں گے۔ ہمارا یہ قدم غزہ کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button