مشرق وسطی

مصر نے امریکی مطالبہ مسترد کردیا، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی

شیعیت نیوز: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ کے انتظام و انصرام کے بارے میں امریکی خفیہ ایجنسی، سی آئی اے کے سربراہ کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا ہے کہ مصر غزہ کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک حماس کے خاتمے کے لئے کوئی کام نہیں کرے گا کیونکہ مصری حکومت کو مصر سے متصل غزہ کی سرحد کی سیکورٹی کے لئے حماس کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں بچوں کے قتل عام کی شرمناک حمایت بند کرو، ایرانی ترجمان ناصر کنعانی

ادھر اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے بھی کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ اسرائیل کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورت حال کے بارے میں کسی بات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے بعد عرب یا غیر عرب افراد کے ذریعہ غزہ کے انتظام سے متعلق ہر بات کے مخالف ہیں۔

اردن کے وزیر خارجہ نے کہا حماس ہمیشہ زندہ رہنے والا ایک نظریہ ہے اور جو بھی مختلف صورت حال کا خواہاں ہو اسے فلسطینی عوام کے حقوق کی پابندی کرنی چاہیے۔

دوسری جانب قطر نے غزہ میں مختصر جنگ بندی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ دوحہ سے خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے قطر ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔

حماس ذرائع کے مطابق 12 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 3 روزہ جنگ بندی پر بات ہو رہی ہے۔ رہا کرائے جانے والے یرغمالیوں میں 6 امریکی شامل ہیں۔

حماس ذرائع کے مطابق مصر سے غزہ میں امداد پہنچانے کا وقت بڑھانے پر بھی بات ہو رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دیئے ہیں، رات بھر بمباری کے بعد دن میں بھی رہائشی کیمپوں، اسپتالوں کے اطراف بمباری کی۔

اس دورن جبالیا، نصیرات اور شاطئ کیمپوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بمباری سے خان یونس میں 2 مساجد شہید کر دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button